news
English

کئی سینئر بھارتی کرکٹرز کے شرابی ہونے کا انکشاف

اس سوال پر کہ کیا سچن ٹنڈولکر، ساروگنگولی یا راہول ڈریوڈ شراب پیتے تھے تو سابق بھارتی کرکٹرنے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا۔

کئی سینئر بھارتی کرکٹرز کے شرابی ہونے کا انکشاف

سابق بھارتی کرکٹر پراوین کمار نے بھارتی ٹیم میں رہنے والے کئی سینئر کھلاڑیوں کے شرابی ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ 
سابق بھارتی کرکٹر پراوین کمار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پیتے سب ہی ہیں مگر مجھے بدنام کیا گیا کہ پراوین کمار شراب پیتا ہے، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سچن ٹنڈولکر، ساروگنگولی یا راہول ڈریوڈ شراب پیتے تھے تو پراوین نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا، سب جانتے ہیں کہ کون شراب پیتا ہے۔ 
انہوں نے بتایا کہ جب وہ ٹیم میں گئے تو سب نے کہا کہ شراب نہیں پینا، یہ نہیں کرنا وہ نہیں کرنا، مگر میں نے دیکھا کہ جس کام سے مجھے منع کیا گیا وہ دوسرے کررہے تھے، مجھے ہی بدنام کردیا گیا، اسی وجہ سے مجھے کوچنگ جاب نہیں ملی اور رنجی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔