news
English

قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرسکتی تھی، کامران اکمل

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کرنا اچھی بات ہے لیکن ہمیں یہ سیریز اپنے نام کرسکتے تھے

قومی ٹیم انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرسکتی تھی، کامران اکمل فوٹو: اے ایف پی

ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ رضوان یا سرفراز میں سے جس کو بھی کھلانا ہے اس سے اننگز کا آغاز کرنا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کرنا اچھی بات ہے لیکن ہمیں یہ سیریز اپنے نام کرسکتے تھے، وہاب ریاض نے زبردست بولنگ کرکے اپنی افادیت ثابت کی جب کہ محمد حفیظ نے ثابت کردکھایا کہ تجربے کا کوئی نعم البدل نہیں، نوجوانوں کے ساتھ سینئرز کرکٹرز ٹیم کاحصہ ہونے سے جونیئرز کو بھی بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

کامران اکمل کا کہنا ہے کہ رضوان یا سرفراز میں سے جس کو بھی کھلانا ہے اس سے اننگز کا آغاز کرنا چاہیے اور مڈل آرڈر میں فہیم اشرف، عامر یامین، عماد  بٹ میں سے کسی کو آزمانا چاہیے۔