news
English

پی ایس ایل: کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز کامران اکمل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائشی میچ کیلئے پشاور زلمی نے ہیڈکوچ مقرر کردیا۔

پی ایس ایل: کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے

بابراعظم کی قیادت میں 5 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائشی میچ میں سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق ٹیم مینٹور کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے جبکہ کامران اکمل کو ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کامران اکمل کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا تھا۔

کامران اکمل پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایک ہزار 972 رنز اسکور کرنے والے دوسرے سب سے کامیاب بلےباز ہیں۔

واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈ ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نمائشی میچ 5 فروری کو بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ پی ایس ایل کا باقاعدہ آغاز 13 فروری سے ہوگا۔

حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کامران اکمل کو جونیئر کرکٹ کے لیے آٹھ رکنی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ

کپتان سرفراز احمد، عبدالواحد بنگلزئی، بسم اللہ خان، عمر اکمل، سعود شکیل، احسن علی، عمید آصف، عمیر بن یوسف، ایمل خان، افتخار احمد، ایم نواز، نسیم شاہ، ایم حسنین، خوشدل شاہ

پشاور زلمی کا اسکواڈ

کپتان بابراعظم، حسیب اللہ خان، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سفیان مقیم، دانش عزیز، محمد حارث (وکٹ)، سلمان ارشاد، صائم ایوب، عثمان قادر، اعظم خان، حیدر علی، عامر جمال، اور اسامہ میر