news
English

بابراعظم کپتان ہیں، انہیں عمر اکمل کے کم بیک کو دیکھنا ہے، سابق کرکٹر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ کامران اکمل کا کہنا ہے کہ ان کے بھائی عمر اکمل کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔

بابراعظم کپتان ہیں، انہیں عمر اکمل کے کم بیک کو دیکھنا ہے، سابق کرکٹر

رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ ورلڈکپ اور ایشیاکپ قریب ہے میرے خیال میں قومی ٹیم میں مڈل آرڈر میں عمر اکمل جیسے پلئیر کا ہونا ضروری ہے، وہ اپنی کارکردگی سے سلیکشن کمیٹی، کوچنگ اسٹاف اور کپتان بابراعظم پر زور دے رہے ہیں کہ ان کی صلاحیتوں کو پہنچانیں۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ ٹیم کا انتخاب کپتان کی منظوری کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، اس لیے عمر اکمل کو مناسب موقع دینا ضروری ہے۔ اگر عمادوسیم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر کم بیک کرسکتے ہیں تو پھر عمر اکمل کیوں نہیں۔

 کامران اکمل نے انٹرنیشنل کرکٹ میں پابندی کے بعد میدان میں واپسی کے شاندار سفر کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ ان کی واپسی بہت مشکل تھی جس کے لئے انہوں نے برسوں جدوجہد کی۔