news
English

کراچی کنگز کے غیرملکی ہیڈ کوچ سمیت 13کھلاڑی فوڈپوائزن کاشکار

کراچی کنگز کی ٹیم نےکلفٹن کے ساحل پر واقع ہوٹل میں منعقدہ عشائیہ میں شرکت کی تھی جہاں کھانا کھانے کے بعد ان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ 

کراچی کنگز کے غیرملکی ہیڈ کوچ سمیت 13کھلاڑی فوڈپوائزن کاشکار

پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ سے قبل کراچی کنگز اپنے دو کھلاڑیوں سے محروم ہوگئی۔ 
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ سے پہلے کراچی کنگز کے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر جیمز وینس اور آسٹریلیا کے ڈینئل سیمز پیٹ کی خرابی کا شکار ہوگئے اور میچ میں شرکت نہیں کرسکے۔ 
دوسری جانب ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ فل سیمنز بھی پیٹ کی خرابی کا شکار ہوگئے۔  
اطلاعات کے مطابق کراچی کنگز کی ٹیم نے گزشتہ شب کلفٹن کے ساحل پر واقع ہوٹل میں منعقدہ عشائیہ میں شرکت کی تھی جہاں کھانا کھانے کے بعد ان کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ 
واضح رہے کہ کراچی کنگز کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 7 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹورنامنٹ میں یہ کراچی کنگز کی دوسری شکست تھی۔