news

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز بابراعظم احتجاجاً فیلڈ سے باہر رہے

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بطور احتجاج خاصی دیر تک فیلڈ سے باہر رہے۔

کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز بابراعظم احتجاجاً فیلڈ سے باہر رہے

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو گزشتہ روز رات کے کھانے کے لیے باہر جاتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کھلاڑیوں کو روکنے پر غصہ تھا، اعلیٰ حکام کے سمجھانے پر وہ تقریباً ایک گھنٹے بعد میدان میں گئے۔

بابر اعظم کی گراؤنڈ میں غیر موجودگی پر محمد رضوان نے قیادت سنبھالی جبکہ کرکٹ بورڈ اور انتظامیہ نے بابر کے بارے میں یہ بتایا کہ ناسازی طبع کی وجہ سے وہ نہیں آئے۔

پی سی بی نے معاملے پر چپ سادھ لی جبکہ نمائندہ ’’ایکسپریس نیوز‘‘ نے جب ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی سمیع الحسن برنی سے رابطہ کیا تو انھوں نے کوئی جواب دینا مناسب نہ سمجھا۔