پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 14 سے 18 نومبر تک تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کر دیا، اہم آسٹریلوی کھلاڑی ممکنہ طور پر پاکستان کے ساتھ شیڈول ٹی 20 سیریز کو چھوڑ کر انڈیا کے ساتھ مجوزہ ٹیسٹ شیڈول کی تیاری پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں جس سے پاکستان کی آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز پرشیڈول کے اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 14 سے 18 نومبر تک تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان کی آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز پر شیڈول کے اثر انداز ہونےکا امکان ہے،پاکستان کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریزمیں آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے،آل فارمیٹ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو ریڈبال کرکٹ کی تیاری کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
بھارت کےخلاف ٹیسٹ سیریز سےقبل آسٹریلوی کھلاڑیوں کو چارشیفلڈ شیلڈ کےمیچز مل گئے۔ ملٹی فارمیٹ کرکٹرزکو عرصہ دراز کے بعد سیریز سے قبل شیفلڈ شیلڈکھیلنے کا موقع مل رہا ہے،آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 22 نومبر سےشروع ہوگا۔
شیفلڈ شیلڈمیچز کے لیے ملٹی فارمیٹ کھلاڑیوں کی دستیابی کا اثر پاکستان کے خلاف سیریز پر پڑنے کا امکان ہے۔
پاکستان نےون ڈے سیریز 4 ،8 اور 10 نومبرکو کھیلنی ہے،آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی سیریز 14، 16 اور 18 نومبر کو شیڈول ہے، ٹی ٹونٹی سیریز میں وہی کھلاڑی منتخب ہوں گےجو انڈیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شامل نہیں ہوں گے۔