news
English

آئرلینڈ کے فاسٹ بولرجوش لٹل پاکستان کے خلاف سیریزنہیں کھیل سکیں گے

جوش لٹل جو اس وقت آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں، پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز نہیں کھیل سکیں گے تاہم وہ آئرلینڈ کی جانب سے اعلان کردہ ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

آئرلینڈ کے فاسٹ بولرجوش لٹل پاکستان کے خلاف سیریزنہیں کھیل سکیں گے

آئرلینڈ نے ڈبلن میں پاکستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی سیریز اور آئندہ ماہ شروع ہونے والے آئی سی سی مینزٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے ٹی ٹوئنٹی سکواڈز کا اعلان کردیا ہے تاہم آئرلینڈ کی جانب سے اہم فاسٹ بولر جوش لٹل پاکستان کے ساتھ اسی ماہ ہونے والی سیریز نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ اس وقت وہ آئی پی ایل  میں مصروف ہیں۔ آئر لینڈ کی جانب سے ورلڈ کپ 2024 کے لیے ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے جس میں جوش لٹل شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے تیز گیند باز جوش لٹل، جو اس وقت آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے لیے کھیل رہے ہیں، پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں شرکت نہیں کریں گے، تاہم وہ ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 
آئرلینڈ کے ہیڈ کوچ ہینرک ملان نے زور دیا ہے کہ ان کی ٹیم کوٹی 20 کرکٹ کے شیڈول کا شدت سے انتظار ہے، جس میں ورلڈ کپ تک 15 دن کے اندر ان کے سات میچ شیڈول ہیں۔ 
ہینرک ملان کا کہنا تھا کہ "ہمارے پاس ٹی 20 کرکٹ کا ایک گہرا بڑا سلاٹ ہے جو اس ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے آرہا ہے، ہمارے پاس ٹورنامنٹ کی تیاری کے طور پر 15 دنوں میں سات میچ ہیں۔" 
انہوں نے اپنی ٹیم کی مہم کے اختتام تک جوش لٹل کے آئی پی ایل کے ساتھ کمنٹمنٹ کو تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ میگا ٹورنامنٹ سے قبل جوش لٹل آئرش اسکواڈ میں بروقت شامل ہوجائیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ وہ ہے جسے ہم نے بتدریج تیار کیا ہے اور پچھلے 18 یا اس سے زیادہ مہینوں میں آزمایا ہے، ہمیں اپنے کھلاڑیوں کی جن مہارتوں کا احاطہ کرنے کی ضرورت ہے وہ موجود ہیں، حالانکہ ہم نے جوش لٹل کو آئی پی ایل میں اس وقت تک کھیل جاری رکھنے کی اجازت دی ہے جب تک کہ ہماری قومی ٹیم اپنی مہم ختم نہیں کرتی، اس لیے وہ ممکنہ طور پر میگا ٹورنامنٹ سے پہلے ہمارے ساتھ شامل ہوجائیں گے۔،،
پاکستان کے ساتھ ٹی 20 سیریز کے لیے آئرلینڈ کا اسکواڈ: 
پال اسٹرلنگ (کیپٹن)، مارک ایڈیئر، راس ایڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلنی، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، بیری میک کارتھی، نیل راک، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ اور کریگ ینگ۔ 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے آئرلینڈ کا اسکواڈ:
پال اسٹرلنگ (کیپٹن)، مارک ایڈیئر، راس ایڈیئر، اینڈریو بالبرنی، کرٹس کیمفر، گیرتھ ڈیلنی، جارج ڈوکریل، گراہم ہیوم، جوش لٹل، بیری میک کارتھی، نیل راک، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکر، بین وائٹ اورکریگ ینگ۔