news
English

خرم شہزادکی قیادت میں بولرزکی بنگلہ دیش اے کے خلاف زبردست پرفارمنس

پاکستان شاہینز نے طاقتور بولنگ اٹیک کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش اے کو پہلی اننگز میں 258 رنز تک محدود کر دیا۔

خرم شہزادکی قیادت میں بولرزکی بنگلہ دیش اے کے خلاف زبردست پرفارمنس

پاکستان شاہینز کے بولرز نے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش اے کے خلاف دوسرے چار روزہ میچ کے جمعہ کے روز پہلے دن سات وکٹیں حاصل کیں۔  
شاہینز نے شاندار بولنگ اٹیک کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش اے کو پہلی اننگز میں 258 رنز تک محدود کر دیا۔ خرم شہزاد نے اپنا اٹیک جاری رکھتے ہوئے ماہید الاسلام اینکون کو 31 رنز پر آؤٹ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے، بنگلہ دیش اے شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی، جس نے اہم وکٹیں بہت جلد گنوا دیں۔ 
بنگلہ دیش اے کیخلاف پاکستان شاہینزکے کئی کھلاڑیوں کی پرفارمنس نے بڑے پلئیرز کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ پر حتمی مشاورت آئندہ ہفتے ہونے کی توقع ہے تاہم ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلسپی کی وطن واپسی پر گرین شرٹس کے اسکواڈ کو فائنل کیا جائے گا۔ 
جیسن گلیسپی پاکستان شاہینز کے ساتھ ان دنوں ڈاروین میں موجود ہیں۔ 
ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ پاکستان شاہینز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان آئیں گے تاکہ اگست میں لگانے جانے والے ٹیسٹ سیریز کیلئے کیمپ کی نگرانی کرسکیں۔ 
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ 
رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کئی کھلاڑی فارم اور فٹنس کی بنیاد پر ٹیم میں جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے جبکہ بنگلہ دیش اے کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر محمد ہریرہ اور شاہینز کے کپتان صاحبزادہ فرحان کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ 
اسی طرح فہیم اشرف، وسیم جونئیر، صائم ایوب اور نعمان علی کا قومی اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے جبکہ امام الحق کے نام پر بحث ہوگی اور عامر جمال اور حسن علی کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد ان کی ٹیم میں شمولیت سے متعلق فیصلہ ہوگا۔