news
English

خوشدل شاہ کو ’’پرچی‘‘ پکارے جانے پر امام الحق کو اپنا دور یاد آگیا

لاہور: پاک انگلینڈ سیریز کے آخری میچ میں خوشدل شاہ کو ’’پرچی‘‘ پکارے جانے پر امام الحق کو اپنا دور یاد آگیا۔

خوشدل شاہ کو ’’پرچی‘‘ پکارے جانے پر امام الحق کو اپنا دور یاد آگیا

انگلینڈ کے ساتھ ہونے والی ٹی 20 سیریز کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آخری میچ میں مڈل آرڈر بیٹر ایک بار پھر ناکام ہوئے، جس پر ناراض تماشائیوں کی طرف پرچی، پرچی کی آوازیں سنائی دیں۔

امام الحق نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کرکٹ شائقین سے درخواست کی کہ وہ کرکٹرز پر آوازے نہ کسا کریں، ایسا کرنے سے ان کی صحت پر بْرے اثرات پڑتے ہیں، جس طرح ہمیشہ سپورٹ کرتے ہیں اسی طرح کی کوشش کریں، میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو، کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں کیوں کہ ہم آپ کے لیے اور ملک کے لیے ہی کھیلتے ہیں۔

یاد رہے کہ ماضی میں اسٹیڈیم کے باہر امام الحق کے بارے میں بھی اسی طرح کے نعرے لگتے رہے ہیں،گذشتہ 8میچز میں خوشدل شاہ صرف 3بار ڈبل فیگر تک رسائی پاسکے، انہوں نے سب سے بڑی اننگز 29کی انگلینڈ کے خلاف گذشتہ سیریز میں کھیلی۔