news

کِم کاٹن مینزٹی20انٹرنیشنل میں آن فیلڈامپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی امپائر کِم کاٹن مردوں کے انٹرنیشنل ٹی20 مقابلے میں آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض نبھانے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

کِم کاٹن مینزٹی20انٹرنیشنل میں آن فیلڈامپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں

کِم کاٹن نے ڈونیڈن میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیئے، جس میں ان کے ہمراہ وین نائٹس بھی موجود تھے، اس مقابلے میں کیویز نے مہمان لنکن ٹائیگرز کو زیر کیا۔

اس سے قبل48 سالہ کم کاٹن نے ہیملٹن میں سال 2020 میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بطور ٹی وی امپائر فرائض سر انجام دیئے تھے۔

کِم کاٹن 2018 سے اب تک ویمنز کے 24 ون ڈے انٹرنیشنل کے علاوہ 54 ٹی20 میچز میں بھی امپائرنگ کرچکی ہیں۔