news

بورڈ کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی سے احتراز کرے، کوچز کا مشورہ

آئرلینڈ، انگلینڈ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوروں کے دوران کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی سے نمٹنے کے لیے انضباطی کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں ابتدائی بات چیت ہوئی تھی۔

بورڈ کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی سے احتراز کرے، کوچز کا مشورہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن اور ٹیسٹ فارمیٹ کے کوچ جیسن گلیسپی نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے بڑی درخواست کردی۔ 
بھارت کی سرکاری نیوز ایجنسی پی ٹی آئی (پریس ٹرسٹ آف انڈیا) نے اپنی رپورٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ گرین شرٹس کے دونوں کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ڈسلپن کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونے والے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ کرے۔ 
دونوں کوچز کا ماننا ہے کہ کارروائی کے خیال کے باعث کھلاڑی آئندہ بین الاقوامی سیزن پر توجہ مرکوز نہیں کرسکیں گے۔  
خیال رہے کہ دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی20 ورلڈکپ کے دوران خبریں سامنے آئیں تھی کہ کچھ کھلاڑیوں نے کوچز کے ساتھ ناروا سلوک اپنایا جبکہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے دیے گئے پلانز کو نظر اندازکیاگیا۔  
حال ہی میں بورڈ کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی نے ڈسلپن کی خلاف ورزی کرنیوالے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کیخلاف کارروائی کی تیاری مکمل کرلی ہے جبکہ اس کی جانچ کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔  
دوسری جانب خبریں گردش کررہی ہیں کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے بعض سینئیر کھلاڑیوں کو دورہ بنگلہ دیش کے دوران ڈراپ کیا جاسکتا ہے جبکہ کچھ پلئیرز فٹنس مسائل کے سبب بھی ٹیم سے باہر ہوسکتے ہیں۔