news
English

کس کی کور ڈرائیو سب سے اچھی ہے؟ شاہین، عامر کے دلچسپ جواب  

دونوں کھلاڑیوں کی بات چیت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کس کی کور ڈرائیو سب سے اچھی ہے؟ شاہین، عامر کے دلچسپ جواب  

قومی ٹیم کے ٹی20 کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سابق کرکٹر محمد عامر کی بابراعظم اور ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو سے متعلق دلچسپ بات چیت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل ٹی20) کیلئے ڈیزرٹ وائپرز کو دیئے گئے انٹرویو میں میزبان شعیب ملک نے سوال کیا کہ بابراعظم اور ویرات کوہلی میں سے کس کی کور ڈرائیو زیادہ اچھی ہے؟ جس پر محمد عامر نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کوہلی جبکہ شاہین آفریدی نے بابراعظم کا نام لیا۔
واضح رہے کہ بابراعظم اور کوہلی کی کور ڈرائیو کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے اور شائقین کرکٹ بھی دونوں کرکٹر کا ایک دوسرے سے موازنہ کرتے نظر آتے ہیں۔ 
 
دونوں فاسٹ بولرز اس وقت پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا حصہ ہیں، شاہین لاہور قلندرز کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ محمد عامر ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
گذشتہ ماہ پاکستان کے دونوں مایہ ناز کھلاڑی آئی ایل ٹی 20 میں ڈیزرٹ وائپرز کی نمائندگی کررہے تھے۔