کے ایل راہول اپنی 100فیصدفٹنس ثابت نہیں کرسکے جس کے باعث انہیں فی الحال ٹیم سے باہر کردیا گیاہے۔
ایشیاء کپ شروع ہونے سے پہلے ہی بھارتی شائقین کے لئے بُری خبر آگئی، ٹیم کے اہم کھلاڑی کے ایل راہول پلیئنگ اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔
ایشیاءکپ کے آغاز میں ہی بھارتی کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی سکواڈ سے باہر ہو گیا جو بھارتی کرکٹ شائقین کیلئے کسی دھچکے سے کم نہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی بیٹر کے ایل راہول کو ایشیاءکپ کے پہلے 2 میچز سے باہر کردیا گیا ہے، کے ایل راہول اپنی فٹنس ثابت نہیں کر سکے وہ کچھ دیگر کرکٹرز کے ہمراہ کنڈیشنگ کیمپ میں شرکت کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول ٹیم کے ہمراہ سری لنکا جائیں گے۔
خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان سے ہونے والے میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی کا ٹیم سے باہر ہوجانا بھارتی ٹیم کیلئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ ایشیاء کپ میں بھارت کا 2 ستمبر کو پاکستان سے ٹاکرا شیڈول ہے۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے کہا ہے کہ "اس (راہول) کا ہمارے ساتھ ایک بہت اچھا ہفتہ گزرا۔" "واقعی بہت اچھا کیا، بہت ساری چیزیں کیں۔ وہ اس راستے پر بہت اچھی طرح سے آگے بڑھ رہا ہے جسے ہم لینا چاہتے ہیں۔
"لیکن وہ ایشیا کپ کے پہلے حصے میں، سفر نہیں کرسکیں گے اور کینڈی میں ہونے والے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ جب ہم سفر کر رہے ہوں گے تو اگلے چند دنوں تک وہ این سی اے میں ٹریننگ کریں گے۔
راہول ڈریوڈ کا کہنا تھا کہ "ہم 4 ستمبر کو دوبارہ جائزہ لیں گے اور اسے وہاں سے لے جائیں گے۔ لیکن فی الوقت علامات اچھی لگ رہی ہیں اور وہ واقعی اچھی طرح سے ٹریننگ کر رہا ہے۔ تاہم وہ پہلے دو میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔"