news
English

آئی سی سی رینکنگ: بابراعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں پڑگئی

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، کپتان بابراعظم کی ون ڈے میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ گئی۔

آئی سی سی رینکنگ: بابراعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں پڑگئی

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد دو درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں، 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں کوہلی نے 283 رنز بنائے جس میں 2 سینچریاں شامل تھیں۔ 

پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 766 اور کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی مجموعی طور پر 750 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، ڈیون وارنر 747 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں پوزیشن پر ہیں جبکہ امام الحق ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں، ان کے 740 پوائٹنس ہیں۔

دوسری جانب ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سیریز میں 1-2 شکست دے کر پہلی پوزیشن پر قبضہ مضبوط کرلیا ہے وہ 117 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ پاکستان پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔