news
English

کوہلی کون ہے؟ برازیلین فٹبالر کا کرکٹر کو پہچاننے سے انکار، ویڈیو وائرل  

یوٹیوبر کی جانب سے تصویر دیکھانے پر رونالڈو نے انہیں بابراعظم کی طرح کرکٹر بتایا۔

کوہلی کون ہے؟ برازیلین فٹبالر کا کرکٹر کو پہچاننے سے انکار، ویڈیو وائرل  

برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈو نے کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا فالوورز رکھنے والے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کو پہچاننے سے انکار کردیا۔ 
گوگل کی سرچ انجن میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی دنیا بھر کے کرکٹرز میں سرفہرست ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے فالوورز کی تعداد کئی عظیم کرکٹرز سے زیادہ ہے۔ 
معروف یوٹیوبر اسپیڈ کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ برازیل کے اسٹار فٹبالر سے ویرات کوہلی سے متعلق سوال کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
  
یوٹیوبراسپیڈ نے عظیم فٹبالر رونالڈو سے چند سوالات کیے جو مندرجہ ذیل ہیں: 
یوٹیوبر نے سوال کیا کہ کیا آپ ویرات کوہلی کو جانتے ہیں؟ جس پر فٹبالر نے جواب دیا کہ ’’کون، نہیں جانتا‘‘۔ 
اسپیڈ نے دوبارہ سوال دوہرایا اور کہا کہ کوہلی ایک کھلاڑی ہیں آپ اُنہیں نہیں جانتے؟ جس پر رونالڈو نے جواب دیا کہ وہ یہاں زیادہ مقبول نہیں!۔ 
یوٹیوبر کے تصویر دکھانے پر رونالڈو نے کوہلی کو پہچاننے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ بابراعظم کی طرح ہے۔