news

کوہلی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا، 549 اننگز میں 25 ہزار انٹرنیشنل رنز

نئی دہلی: ویراٹ کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

کوہلی نے ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا، 549 اننگز میں 25 ہزار انٹرنیشنل رنز

ویراٹ کوہلی نے آسٹریلیا سے ہونے والے دہلی ٹیسٹ میں سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ ریکارڈ توڑ کر نئی تاریخ رقم کردی، کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 25 ہزار رنز مکمل کرلیے، انھوں نے یہ کارنامہ 549 اننگز میں انجام دیا۔

 اس سے قبل لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے یہ کارنامہ 577 اننگز میں انجام دیا تھا، آسٹریلوی بلے باز رکی پونٹنگ نے 588 اننگز میں کیریئر کے 25 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے، جنوبی افریقہ کے کھلاڑی جیک کیلس نے 594 ، سری لنکا کے کمار سنگاکارا نے 608 اور مہیلا جے وردنے نے 701 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔

کوہلی کو دہلی میچ میں یہ سنگ میل عبور کرنے کے لیے 52 رنز درکار تھے، انھوں نے پہلی باری میں 44 اور دوسری اننگز میں 20 رنز اسکور کیے اور ایک نیا اعزاز اپنے کاندھے پر سجایا۔۔