نئی دہلی: سابق بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی نے تنقید سے بچنے کے لیے ٹی وی کی آواز ہی بند کردی۔
سابق بھارتی کپتان کی خراب کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، وہ رواں آئی پی ایل سیزن میں تیسری مرتبہ گولڈن ڈک کا شکار ہوئے ، رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے جاری ویڈیو میں کوہلی نے کہا کہ ناقدین وہ محسوس ہی نہیں کرسکتے جو میں کررہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نہ تو وہ میری جگہ کھیل سکتے اور نہ ہی میری زندگی جی سکتے ہیں، اس لیے ان کی باتیں سننے کا کوئی بھی فائدہ نہیں ہے، میں اپنے ناقدین کو خاموش کرنے کے لیے اپنے ٹی وی کی آواز ہی بند کردیتا ہوں۔