news
English

کوئی اگرسوچتا ہےکہ پاکستان کواکیلا لےکرچلوں گا تویہ بھول ہے، شاہد آفریدی

ہم سب کو مل جل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے، شاہد آفریدی

کوئی اگرسوچتا ہےکہ پاکستان کواکیلا لےکرچلوں گا تویہ بھول ہے، شاہد آفریدی

پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ پاکستان کو اکیلا لے کر چلوں گا تو یہ اس کی بھول ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس ملک کے لیے ہم سب نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ قربانیوں کا بھی ایک وقت ہوتا ہے اب ہمیں ملک کی ترقی اور کامیابی کی طرف گامزن ہونا چاہیے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ میں ملک کو اکیلا لے کر چلوں گا تو یہ اس کی بھول ہے۔ ملک کو آگے لے جانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس ملک کے لیے ہمارے بڑوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔