news
English

کلدیپ یادیونےانگلش ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا، آخری ٹیسٹ میں بھارت کی پوزیشن مضبوط

انگلش ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 218 رنز پر سمٹ گئی جبکہ بھارتی  ٹیم نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 135 رنز بنالیے۔

کلدیپ یادیونےانگلش ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا، آخری ٹیسٹ میں بھارت کی پوزیشن مضبوط

انگلش ٹیم کلدیپ یادو کے پنجے میں پھنس کر رہ گئی، انڈیا، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں بھارت کی پوزیشن مضبوط ہوگئی۔  
انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محض 218 رنز پر سمٹ گئی، کلدیپ یادو نے پانچ اور ایشون نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں بھارت نے پہلے دن کھیل کا اختتام ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 135 رن بنا لیے۔  
تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ آج دھرمشالہ میں شروع ہوا۔ اس میچ میں انگلینڈ کے لیے صرف ٹاس جیتنا ہی اچھی خبر رہی، باقی دن ان کے لیے انتہائی مایوس کن ثابت ہوا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پوری ٹیم 218 رنز پر سمٹ گئی جبکہ بھارتی  ٹیم نے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک محض ایک وکٹ کے نقصان پر 135 رنز بھی بنا لیے۔
بھارتی بولرز میں کلدیپ یادو سب سے کامیاب رہے جنہوں نے پانچ وکٹیں لیں، جبکہ ایشون نے اپنے 100ویں ٹیسٹ میچ کو یادگار بناتے ہوئے چار اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کلدیپ نے ابتدائی چھ وکٹوں میں سے پانچ وکٹیں لے کر انگلینڈ کی کمر توڑ دی اور پھر کلدیپ کے ’پنجے‘ کے اثر سے انگلش بلے باز کبھی باہر نہیں نکل سکے۔ ​
ٹاس جیتنے کے بعد انگلش کپتان بین اسٹوکس نے پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی وکٹ کے لیے 64 رنز کی شراکت داری بھی ہو گئی تھی۔ اس کے بعد 137 رن تک تین کھلاڑی، بین ڈکٹ 27 رنز، اولی پوپ 11 رنز، زیک کراؤلی 79 رنز پر آؤٹ ہو گئے، اور حد تو تب ہو گئی جب 175 کے اسکور پر تین اہم کھلاڑی جوہنی بیرسٹو 29 رنز، جو روٹ 26 رنز اور بین اسٹوکس 0 پر پویلین لوٹ گئے۔ یہاں سے وکٹ کیپر بلے باز بین فوکس 24 رنز نے کچھ حد تک رن بنانے کی کوشش کی، لیکن باقی بلے بازوں نے مایوس کیا۔ ٹام ہارٹلی نے 6 رنز بنائے، جبکہ مارک ووڈ اور جیمس اینڈرسن تو بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ شعیب بشیر 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح انگلش ٹیم 57.4 اوورز میں بمشکل 218 رن بناسکی۔