news
English

کتوں کو بھونکنے دیں، شیر ہی اصل بادشاہ ہے‘ ڈیوڈ وارنر

سڈنی: ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ کردی۔

کتوں کو بھونکنے دیں، شیر ہی اصل بادشاہ ہے‘ ڈیوڈ وارنر

سڈنی تھنڈرز کی جانب سے کپتان نہ بنائے جانے پر ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پوسٹ کردی، انھیں بگ بیش سیزن میں تھنڈرز کی جانب سے کپتان بنائے جانے کی امید تھی، پلیئرز بھی وارنر کی قیادت میں کھیلنے کو تیار تھے۔

دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا نے بھی قیادت پر تاحیات پابندی ختم کرنے کے لیے اپنے ڈسپلنری کوڈ کے جائزے کا فیصلہ کیا تھا، اس کے باوجود گزشتہ روز تھنڈرز نے بیٹر جیسن سانگھا کو آنے والے سیزن کے لیے اپنا کپتان بنا دیا۔

اس پر ڈیوڈ وارنر نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں تصویر پر شیر بنا ہوا تھا، کیپشن میں درج ہے کہ ’کتوں کو بھونکنے دیں، شیر ہی اصل بادشاہ ہے‘۔

نیچے کیپشن میں انہوں نے ہیش ٹیگ کے ساتھ ’دھاڑ‘ لکھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس معنی خیز پوسٹ پر مختلف آرا پیش کی جارہی ہیں۔