news
English

’’کیا آئی پی ایل میں بھی باورچی ساتھ لاؤ گے‘‘

سابق بھارتی کرکٹرز کی جانب سے انگلینڈکے فیصلے کا مذاق اڑایا جانے لگا۔

’’کیا آئی پی ایل میں بھی باورچی ساتھ لاؤ گے‘‘

سابق بھارتی کرکٹرز انگلینڈ کی جانب سے ٹیم کے ساتھ باورچی کو بھی ٹور پر بھیجنے کے فیصلے کا مذاق اڑانے لگے۔ 
انگلینڈ کی ٹیم رواں ماہ 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے بھارت آرہی ہے، کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت میں مصالحے دار کھانوں کی شکایت پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے شیف عمر کو بھی ٹیم کے ساتھ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 
اس پر سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے انگلش ٹیم کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ الیسٹر کک کی ریٹائرمنٹ کے بعد انگلش ٹیم کو ایک اور کک کی ضرورت پڑگئی جو آئی پی ایل میں نہیں پڑے گی۔،، 
بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے کہا کہ اچھا آئیڈیا ہے، اس لیے آئی پی ایل میں شریک انگلش کرکٹرز بھی اپنے ساتھ ایک ایک باورچی ضرور لائیں۔