news
English

کیاشمرجوزف ٹی20 ورلڈکپ کھیلیں گے؟ ڈیرن سیمی سلیکشن سےپریشان

میں انہیں تمام فارمیٹس میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتا ہوں لیکن ہر چیز کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے، کوچ

کیاشمرجوزف ٹی20 ورلڈکپ کھیلیں گے؟ ڈیرن سیمی سلیکشن سےپریشان

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی شاندار بولنگ سے ٹیم ویسٹ انڈیزکو کامیابی سے ہمکنار کروانے والے شمر جوزف نے ہیڈکوچ ڈیرن سیمی کے لئے پریشانی کھڑی کردی۔ 
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سابق ویسٹ انڈین کپتان اور کوچ ڈیرن سیمی نے اعتراف کیا ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے ٹیم سلیکشن سے قبل شمر جوزف نے آسٹریلیا کیخلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرکے سیلکٹرز کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ 
مختصر ترین فارمیٹ میں شمر جوزف محض 2 میچز کھیل سکے ہیں جس میں انہوں نے کوئی وکٹ حاصل نہیں کی، انہوں نے گزشتہ کیریبین پریمئیر لیگ میں گیانا ایمیزون واریئرز کی نمائندگی کی تھی۔  
ڈیرن سیمی نے کہا کہ وہ یقینی طور پر تمام فارمیٹ کھیلے گا، میں اسے ٹی20 فارمیٹ میں دیکھنا چاہتا ہوں لیکن ہر چیز کا ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔  
واضح رہے کہ شمر جوزف کو ابتدائی طور پر ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لئے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا، وہ انٹرنیشنل ٹی20 لیگ (آئی ایل ٹی) میں کھیلنے کیلئے تیار تھے تاہم گابا ٹیسٹ کے دوران ان کے پاؤں میں چوٹ آئی تھی جس کی وجہ سے وہ لیگ سے دستبردار ہوگئے تھے۔ 

شمر جوزف کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔