news

کیا سندھ پریمئیرلیگ میں شریک کھلاڑیوں، آفیشلرزکوواجبات ادا نہیں کیےگئے؟  

سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز ایونٹ میں شریک تھے۔

کیا سندھ پریمئیرلیگ میں شریک کھلاڑیوں، آفیشلرزکوواجبات ادا نہیں کیےگئے؟  

حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے سندھ پریمئیر لیگ (ایس پی ایل) میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور منتظمین کو تاحال ادائیگی نہیں کی گئی۔ 
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس حوالے سے متعدد خبریں گردش کررہی ہیں کہ سندھ پریمئیر لیگ (ایس پی ایل) کے پہلے ایڈیشن میں شریک کھلاڑیوں اور آفیشلرز کو واجبات ادا نہیں کیے گئے ہیں۔ 
ایک پلیٹ فارم پر پوسٹ شیئر کی گئی ہے کہ پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں تاحال رقم ادا نہیں کی گئی جبکہ گزشتہ روز فائنل کھیلنے والی ٹیم کے ایک کھلاڑی نے رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر میچ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
واجبات کی ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں صہیب مقصود کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کی گئی تھی تاہم بعدازاں انہوں نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔ 
واضح رہے کہ سندھ پریمئیر لیگ میں سابق کپتان شاہد آفریدی سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز ایونٹ میں شریک تھے۔ 
گزشتہ روز کھیلے گئے فائنل میچ میں میرپور خاص ٹائیگرز نے حیدر آباد بہادرز کو شکست دیکر ایونٹ کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔