لاہور: کرکٹ براڈ کاسٹر ایڈم کولنز کی گاڑی کو پنجاب کے دارالحکومت میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کولنز کی گاڑی کو حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وہ وطن واپسی کے لیے لاہور ایئرپورٹ جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔
حادثے میں کولنز کو سینے اور پیٹ پر خراشیں آئیں جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا 6 گھنٹ تک آپریشن ہوا۔
کولنز نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ حادثہ بہت ہی خطرناک تھا مگر میں محفوظ رہا اور اب گھر واپس پہنچ چکا ہوں، گاڑی کے ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں مگر ان کی حالت اب بہتر ہے، میں اس لیے محفوظ رہا کہ کیونکہ میں نے سیٹ بیلٹ باندھی ہوئی تھی۔