عثمان شنواری نے پی ایس ایل میں اپنی یادگار پرفارمنس کا ذکر کرتے ہویے بتایا کہ کراچی کنگز کی جانب سے کوئٹہ کو آخری اوور میں پانچ رنز نہیں بنانے دئیے تھے
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز اس بار نئی تاریخ رقم کرکے میڈل ٹیبل پر ٹُاپ پوزیشن پر نظر آئے گی۔
پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کے لیے محمد یوسف انجم کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بائیں ہاتھ کے پیسر نے کہا کہ ٹیسٹ کی نسبت ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بولنگ کرنا مشکل ہوتا ہے، حریف بلے باز ہرگیند کو باونڈری لائن کے باہر پہنچانے کو تیار ہوتا ہے، ایسے میں بولرز کو بہت چالاکی اور بیٹسمین کی کمزوریوں کو سامنے رکھ کریارکرز، سلو، باونسرز اور دوسری وارٹیز سے بولنگ کرنا پڑتی ہے،بعض مرتبہ بلے باز کے سامنے تمام تدابیر بھی ناکام ہوجاتی ہیں، کوشش ہوتی ہے کہ اپنے اعصاب اور جذبات پرقابو رکھوں تاکہ اچھی بولنگ ہوسکے۔
عثمان شنواری نے پی ایس ایل میں اپنی یادگار پرفارمنس کا ذکر کرتے ہویے بتایا کہ کراچی کنگز کی جانب سے کوئٹہ کو آخری اوور میں پانچ رنز نہیں بنانے دئیے تھے.۔ انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ کے احمد شہزاد کے خلاف بولنگ کرنے کا بہت مزہ آتا ہے، ان کا شمار ایسے خطرناک بولرز میں ہوتا ہے جو بہت ٹف ٹائم دیتے ہیں ۔عثمان شنواری نے کہا کہ نظر انداز علاقوں میں سہولیات فراہم کی جائیں تو بہت اچھے کھلاڑی سامنے آسکتے ہیں۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ ہارجیت کھیل کا حصہ ہے تاہم لاہور قلندرز اس بار نئی تاریخ رقم کرکے میڈل ٹیبل پر ٹُاپ پوزیشن پر نظر آئے گی، یہ درست ہے کہ گزشتہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی کارکردگی کا گراف بہت نیچے رہا ہے لیکن اس بار ایسا نہیں ہوگا۔