news
English

قسمت کے دھنی فخرزمان کو3 مواقع ملے،2 کیچ ڈراپ، ایل بی ڈبلیو سے بچ نکلے

اسلام آباد یونائیٹڈ سے میچ میں قسمت کے دھنی لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان کو سینچری بنانے کےلیے 3 مواقع مل گئے۔

قسمت کے دھنی فخرزمان کو3 مواقع ملے،2 کیچ ڈراپ، ایل بی ڈبلیو سے بچ نکلے

راولپنڈی میں کھیلے گئے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے میچ میں قلندرز کے اوپنر فخر زمان کو تین مواقع ملے،ان کے 1 کے انفرادی اسکور پر سلپ میں آصف علی نے کیچ ڈراپ کیا اس وقت بدقسمت بولر حسن علی تھے جبکہ پیسر بعد میں اسی سنگین غلطی کے مرتکب ثابت ہوئے جب 71 کے انفرادی اسکور پر لانگ آف پر فخر زمان کا کیچ تھامنے میں ناکام رہے یوں بیٹر کو دوسرا موقع ملا۔

اسی طرح 85 کے اسکور پر فہیم کی گیند پر فخر زمان کو ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا گیا تاہم وہ ریویو پر بچ گئے، بال ٹریکنگ پر گیند لیگ اسٹمپ کی جانب جاتی دکھائی دے رہی تھی،اس وقت تو فخر خود کو آؤٹ سمجھتے ہوئے واپس جانے لگے تھے، نئے بیٹر سکندر رضا بھی گراؤنڈ میں آچکے تھے مگر تھرڈ امپائر کے فیصلے نے شائقین کو تالیاں بجانے پر مجبور کردیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف تین مواقع ملنے پر 57 گیندوں پر فخر زمان نے 115 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جس میں  8 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ لاہور قلندرز نے اس میچ میں 119 رنز کے بڑے مارجن سے جیت حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم کرلی۔