ورلڈ نمبرون بیٹر بابر کی خدمات کولمبو اسٹرائیکرز نے حاصل کی ہیں
پاکستان کی قومی ٹیم کپتان بابراعظم لنکا پریمیئر لیگ میں کولمبو اسٹرائیکرز کے لیے کھیلنے کو تیار ہیں۔
گزشتہ دنوں ہاورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹیو ایجوکیشن پروگرام میں شریک بابر اعظم نے کولمبو اسٹرائیکرز کے اونر ساگر کھنہ سے بات چیت کی ہے، لنکا لیگ 31 جولائی سے شروع ہوگی جبکہ پلیئرز ڈرافٹ 14 جون کوہوگا۔
کولمبو فرنچائز بابر اعظم کے ساتھ میتھیشا پراتھینا، نسیم شاہ اور چمیکا کرونارتنے کی خدمات بھی حاصل کرنا چاہے گی۔
بابر اعظم نے کہا کہ ساگر سے کرکٹ پر بات کرکے مزہ آیا، وہ کھیل سے متعلق اچھی معلومات رکھتے ہیں، مجھے امید ہے کہ مستقبل میں ان کے ساتھ مزید گپ شپ بھی ہوگی، مجھے ہمیشہ ایسی مینجمنٹ اچھی لگتی ہے جو پلیئرز کو سپورٹ کرتی ہے۔