گرائونڈ میں اچانک سانپ آجانے پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے۔
لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے اہم میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک ایک سانپ گھس آیا، جس کے باعث کھیل کو روک دیا گیا۔
کولمبو میں پیر کے روز گال ٹائٹنز اور ڈمبولا اورا کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک لمبے بلیک ممباسا سانپ کو گراونڈ میں رینگتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد امپائرز نے کھیل کو روک دیا۔
امپائرز نے اس بات کو یقینی بنایا کہ سانپ میدان سے نکل جائے لیکن وہ گال ٹائٹنز کے ڈگ آؤٹ میں داخل ہوگیا جس پر لیگ انتظامیہ کو ریسکیو اور وائلڈ لائف ٹیم کو بلا کر سانپ کو اسٹیڈیم سے باہر نکالنا پڑا۔
بھارتی کرکٹر دنیش کارتک نے اس واقعے پر ٹویٹ کیا کہ “ناگن واپس آگئی ہے۔” انہوں نے بنگلہ دیشی ٹیم پر بھی تنقید کی جو وکٹیں لینے کے بعد “ناگن” ڈانس کرتی ہے۔