news
English

بابر اعظم کی واٹس ایپ چیٹ لیک کرنے پر وقار یونس برہم

آپ لوگ کیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟ وقار یونس کا استفسار

بابر اعظم کی واٹس ایپ چیٹ لیک کرنے پر وقار یونس برہم

سابق کرکٹر وقار یونس قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی واٹس ایپ چیٹ لیک کرنے والوں پر برس پڑے۔ 
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے بابر اعظم کی پرسنل چیٹ چینل پر دکھانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کیا کرنے کی کوشش کررہے ہیں آپ لوگ؟ یہ نہایت مضحکہ خیز عمل ہے جس کی ہر سطح پر مذمت کی جانی چاہیے۔
وقار یونس کا بابر اعظم کی چیٹ دکھانے والے نجی نیوزچینل، چینل کے مالک اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ خوش ہوگئے آپ لوگ؟ براہ مہربانی بابر اعظم کو اکیلا چھوڑ دیں۔ بابر اعظم پاکستانی کرکٹ کا اثاثہ ہیں۔،،
اس سے قبل پاکستان کے سابق کرکٹر راشد لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ پی سی بی کے چئیرمین اور اعلیٰ عہدیدار کپتان بابر اعظم کے مسیجز کا جواب نہیں دے رہے، جس پر وضاحت دیتے ہوئے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بابار اعظم کے واٹس ایپ میسجز لائیو پروگرام میں دکھائے جو کہ بابر اعظم نے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر
 سلمان نصیر کو بھیجے تھے اور اس میں کپتان بابر نے واضح طور پر کہا تھا کہ انہوں نے چیئرمین پی سی بی کو کوئی فون نہیں کیا۔ جس کے بعد سے یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور ذکا اشرف کے اخلاقی معیارات پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔