news

سنیل گواسکر کی پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات، بابراعظم کے لیے کیپ کا تحفہ

 لاہور: سنیل گواسکر کی پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات ہوگئی اور انہوں نے بابراعظم کو کیپ کا تحفہ بھی دیا۔

سنیل گواسکر کی پاکستانی کرکٹرز سے ملاقات، بابراعظم کے لیے کیپ کا تحفہ

مایہ ناز کرکٹر سنیل گواسکر آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے کمنٹری پینل میں شامل ہیں، سابق کرکٹر اور بابراعظم سمیت قومی اسکواڈ کی ملاقات برسبین میں ایک ڈنر کے موقع پر ہوئی۔

ملاقات کے وقت قومی ٹیم مینیجمنٹ کے دیگر ارکان بھی موجود تھے جبکہ قومی کھلاڑیوں نے سابق بھارتی لیجنڈ کرکٹر کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

یاد رہے کہ سنیل گواسکر ہمیشہ سے ہی بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف رہے ہیں جبکہ وہ پیشگوئی بھی کرچکے ہپں کہ پاکستان ٹیم کے کپتان آل ٹائم گریٹ کرکٹرز کی فہرست میں جگہ بناسکتے ہیں۔