news
English

لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کی دوبارہ میدان میں واپسی

جمیکا: کرکٹ ویسٹ انڈیز نے سابق لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کو ‘پرفارمنس مینٹور’ کے طور پر شامل کرلیا۔

لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کی دوبارہ میدان میں واپسی

ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے مطابق لیجنڈری کرکٹر برائن لارا کھلاڑیوں کو حکمت عملی سے متعلق مشورے فراہم کرنے کے علاوہ کھلاڑیوں کے گیم سینس کو بہتر بنانے کے لئے کوچز کی مدد کریں گے۔

اس موقع پر سابق کرکٹر برائن لارا نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھلاڑیوں اور کوچز کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد مجھے یقین ہے کہ نئی حکمت عملی بنانے میں کامیاب ہوسکتا ہوں۔

برائن لارا کا پہلا پراجیکٹ زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہوگی، جو 4 فروری سے بلاوایو میں شروع ہوگی۔