news

لیجنڈز لیگ: شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز کو پہلی شکست

دوحا: قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے چوتھے میچ میں انڈیا مہاراجہ نے ایشیا لائنز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لیجنڈز لیگ: شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز کو پہلی شکست

دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ایشیا لائنز کی کپتانی کے فرائض مصباح الحق نے سرانجام دیئے جبکہ شاہد آفریدی کو آرام کروایا گیا، پہلے کھیلتے ہوئے مصباح الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔

ایشیا لائنز کی جانب سے اوپل تھرنگا 69 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کی اننگز میں7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دلشان 32، اصغر افغان 15 جبکہ میچ کے اختتامی لمحات نے میں عبدالزاق نے 17 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔

انڈیا مہاراجہ کی جانب سے سریش رائنا نے 2 جبکہ پروین تانبے اور ہربھجن سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں انڈیا مہاراجہ نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر روبن اتھاپا اور کپتان گوتم گھمبیر نے جارحانہ کھیل پیش کیا، دونوں کھلاڑیوں نے 159 رنز کی وننگ پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کو 10 وکٹوں سے فتحیاب کروایا۔

 روبن اتھاپا نے 39 گیندوں پر 88 جبکہ گوتم گھمبیر نے 36 گیندوں پر 61 رنز بنائے، ایشیا لائنز کا کوئی بھی بولر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ لیجنڈز لیگ میں انڈیا مہاراجہ کی یہ پہلی فتح تھی جبکہ ایشیا لائنز کو ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ ہار کا سامنا کرنا پڑا۔