news
English

اچھا ہے کسی اور کو کپتانی کا سردرد لینے دیں، ڈیوڈ لائیڈ

سابق انگلش کرکٹر نے بھی بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کو درست قرار دیدیا

اچھا ہے کسی اور کو کپتانی کا سردرد لینے دیں، ڈیوڈ لائیڈ

سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے بھی بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کو درست قرار دے دیا۔ 
بابراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ڈیوڈ لائیڈ کا کہنا تھا کہ اچھا ہے کسی اور کو کپتانی کا سردرد لینے دیں، اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ میدان میں ٹیم کو سنبھالنا آسان ہے لیکن سیاسی پہلوؤں سے نمٹنا مشکل ہوتا ہے اور کپتانی کا فرض اچھے اچھے کھلاڑیوں کے لیے سردرد بن جاتا ہے۔  
سابق انگلش کرکٹر نے غیرملکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی کسی چیلنج سے کم نہیں، میدان میں ٹیم کو سنبھالنا آسان ہے لیکن بعض اوقات سیاسی پہلوؤں سے نمٹنا مشکل ہوتا ہے۔ 
ڈیوڈ لائیڈ نے بابراعظم کو اس وقت دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک تسلیم کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔ 
گزشتہ دنوں بابراعظم نے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دیدیا تھا۔  
سابق کپتان کے مستعفیٰ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت شان مسعود جبکہ ٹی20 میں گرین شرٹس کی کپتانی کے فرائض شاہین شاہ آفریدی کے سپرد کردیئے ہیں۔ بابراعظم اب تمام فارمیٹس میں بلے باز کے طور پر پاکستانی کی نمائندگی کر