news
English

پی ایس ایل9 میں 22 ممالک کے 485 کرکٹرزپلیئرڈرافٹ کا حصہ ہوں گے  

پی ایس ایل 9 کے لیے خود کو رجسٹر کرانے والے کھلاڑیوں میں بڑی تعداد غیر ملکی کرکٹرز کی ہے۔

پی ایس ایل9 میں 22 ممالک کے 485 کرکٹرزپلیئرڈرافٹ کا حصہ ہوں گے  

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلئے 22 ممالک کے 485 انٹرنیشنل کرکٹرز نے پلیئر ڈرافٹ میں خود کو رجسٹرڈ کرالیا۔ 
پلیئر ڈرافٹ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ 46 کرکٹرز پلاٹینم کیٹگری میں جبکہ 76 کھلاڑی ڈائمنڈ کیٹگری میں شامل ہیں۔ غیرملکی کرکٹرز میں نمایاں نام انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان اور جنوبی افریقہ کے ریزا ہینڈرکس کے ہیں یہ دونوں آئی سی سی کی ٹی20 عالمی رینکنگ میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ 
ٹی20 کے عالمی نمبر پانچ بیٹر رائلی روسو ملتان سلطانز سے کراچی کنگز میں شامل ہوچکے ہیں، پی ایس ایل 9 کے پلیئرڈرافٹ میں رجسٹر ہونے والے کھلاڑیوں میں ٹیم سری لنکا کے کپتان مہیش تھیکشانا، افغانستان کے فضل حق فاروقی اور مجیب الرحمن اور ویسٹ انڈیز کے لیفٹ آرم اسپنر اکیل حسین نے بھی ڈرافٹ میں دستیابی ظاہر کردی ہے، یہ ٹی20 کے ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہیں۔ 
عالمی نمبر دو ٹی20 آل راؤنڈر محمد نبی بھی ڈرافٹ میں شامل ہیں۔ انگلینڈ کے 158 کرکٹرز، ویسٹ انڈیز کے 58، سری لنکا کے40، افغانستان کے 36، جنوبی افریقہ کے 30، بنگلہ دیش کے 21، نیوزی لینڈ کے 18، آسٹریلیا کے 16، زمبابوے کے 11 اور آئرلینڈ کے9 کرکٹرز شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ایسوسی ایٹ ممالک کے بھی متعدد کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ 

پلاٹینم کیٹگری: 
پلاٹینم کیٹگری کے کرکٹرز میں ڈینئل سیمس، ایشٹن ایگر (آسٹریلیا) فضل حق فاروقی، نوراحمد، مجیب الرحمن، رحمان اللہ گرباز (افغانستان) بین ڈکیٹ، کرس جارڈن، ڈیوڈ ولی، ڈاوڈ ملان، لیوک ووڈ، ریس ٹوپلی، ٹام کرن، ٹائمل ملز(انگلینڈ) سندیپ لمی چانے (نیپال) جیمز نیشام (نیوزی لینڈ) راسی ون ڈر ڈوسن، عمران طاہر (جنوبی افریقہ) مہیش تھیکشانا، بھانوکا راجا پاکسے، داسن شاناکا (سری لنکا) کائرن پولارڈ، روومن پاول، روماریو شیپرڈ، برینڈن کنگ اور کائل میئرز (ویسٹ انڈیز) شامل ہیں۔ 
ڈائمنڈ کیٹگری: 

ڈائمنڈ کیٹگری میں محمد نبی، عظمت اللہ عمرزئی (افغانستان) بیین مک ڈرمٹ (آسٹریلیا) لٹن داس، مہدی حسن مراز، محمود اللہ (بنگلہ ادیش) ڈین لارنس، گس اٹکنسن، جارڈن کاکس، لائم ڈاسن، میتھیو پوٹس، اولی پوپ، رچرڈ گلیسن، سیم ہین (انگلینڈ) ٹم سائفرٹ، مارٹن گپٹل، چاڈ بووس (نیوزی لینڈ) وین پارنل، لونگی این گڈی، جاری لینڈے، ریزا ہینڈرکس، سساندا ماگالا(جنوبی افریقہ) دلشن مادوشانکا، چریتھ اسالانکا، دشمنتھا چامیرا، سدیرا سمارا وکرما (سری لنکا) فیبئن ایلن، جانسن چارلس، راکیم کارنوال، شائی ہوپ، ہیڈن والش (ویسٹ انڈیز)۔