news
English

لابنگ کر رہا ہوتا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا، شاہد آفریدی  

محمد رضوان کے بارے میں پچھلے 4،5 ماہ سے یہ بات کررہا ہوں کہ اسے وائٹ بال کرکٹ میں قومی ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے، سابق کپتان

لابنگ کر رہا ہوتا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا، شاہد آفریدی  

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ’’اگر لابنگ کر رہا ہوتا تو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا‘‘۔ 
انھوں نے کہا کہ کیا میرے منہ سے یہ بات اچھی لگے گی کہ شاہین آفریدی کو قیادت سونپ دیں؟
سابق اسٹار کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں محمد رضوان کے بارے میں پچھلے 4،5 ماہ سے یہ بات کررہا ہوں کہ اسے وائٹ بال کرکٹ میں قومی ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے۔ 
انھوں نے مزید کہا کہ جسے جو کہنا ہے کہتا رہے مجھے کسی کو وضاحتیں پیش کرنے اور مطمئن کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔