news
English

ورلڈکپ: بے شک کینیا سے بھی ہارجائیں لیکن پاکستان سے نہیں' انیل کمبلے

بھارتی ٹیم کے سابق اسپنرنے پاک بھارت میچ کے دبائو کی یادوں کو تازہ کردیا

ورلڈکپ: بے شک کینیا سے بھی ہارجائیں لیکن پاکستان سے نہیں' انیل کمبلے

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کے بعد سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے بھی پاکستان کے خلاف میچ کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔ 
منگل کے روز ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی اسپنر انیل کمبلے نے اپنی ورلڈکپ کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت میچ کا کھلاڑیوں پر بہت دباؤ ہوتا تھا، ہمارے زمانے میں یہ اصطلاح عام تھی کہ ‘بھلے کینیا سے بھی ہار جائیں لیکن پاکستان سے نہیں ہارنا۔ 
قبل ازیں ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے شیکھر دھون نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بلو شرٹس کو سب سے زیادہ فکر اسی مقابلے کی ہورہی ہے جس میں وہ ہوم کراؤڈ کے سامنے پاکستانی ٹیم کا مقابلہ کریں گے، ہمیشہ ہی یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ چاہے آپ ورلڈکپ جیتیں یا ہاریں مگرپاکستان سے میچ نہیں ہارنا چاہیے۔ 
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں شیڈول کی تبدیلی کے حوالے سے بھی باز گشت سنائی دے رہی ہے تاہم حتمی فیصلہ اب تک نہیں ہوسکا ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونا تھا، جس کے اب ایک روز قبل یعنی 14 تاریخ کو انعقاد کا امکان بڑھ گیا ہے۔ اسی طرح پاکستان اور نیدلینڈز کے درمیان میچ 6 اکتوبر کوہی حیدر آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلا جانا تھا اسے دو دن پہلے کردیا گیا ہے، یہ میچ اب 10 اکتوبر کو ہوگا۔