news
English

لنکا پریمیئر لیگ: فخرزمان اورنسیم شاہ براہ راست ٹیموں میں منتخب

پہلی بار آئی پی ایل کی طرز پر بنائی گئی لنکا پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 11 جون کو ہوگی۔

لنکا پریمیئر لیگ: فخرزمان اورنسیم شاہ براہ راست ٹیموں میں منتخب

آئی پی ایل کی طرز پر بنائی گئی سری لنکن لیگ لنکا پریمیئر لیگ 4کے لیے فخرزمان اور نسیم شاہ براہ راست ٹیموں میں منتخب ہوگئے۔

کولمبو اسٹرائیکرز نے آئیکون پلیئر کے طور پر بابر اعظم، پلاٹینم کیٹیگری میں نسیم شاہ کے ساتھ متھیشا پاتھیرانا اور چمیکا کرونا رتنے سے بھی کنٹریکٹ کیا ہے۔

ڈیوڈ ملر،تھشارا پریرا، رحمان اللہ گرباز اور مہیش تھکشانا جافنا کنگز کے اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں، شکیب الحسن، تبریز شمسی، ڈاسن شناکا اور بھانوکا راجا پکسا کا گال گلیڈی ایٹرز سے معاہدہ ہوگیا۔

میتھیو ویڈ، کوشل مینڈس، لونگی نگیڈی اور اویشکا فرنینڈو کو دمبولا اورا نے منتخب کیا، پلاٹینم کیٹیگری میں فخرزمان، مجیب الرحمان، وانندو ہسارنگا اور اینجیلو میتھیوز کینڈی فالکنز کے اسکواڈ میں شامل ہوئے۔

پہلی بار آئی پی ایل کی طرز پر لنکا پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 11 جون کو ہوگی، مجموعی طور پر 500 کرکٹرز لیگ کھیلنے کے لیے رجسٹرڈ ہیں، ہر فرنچائز کے پاس 5لاکھ امریکی ڈالر خریداری کے لیے موجود ہوں گے، ایل پی ایل 31جولائی سے 22 اگست تک شیڈول ہے۔