نیوزی لینڈ نے 369 رنزکے مشکل ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 111-3 پر دن کا آغاز کیا تھا لیکن لیون نے راچن رویندرا کو 59 رنز پر واپس بھیج دیا اور ٹام بلنڈل اور گلین فلپس کو بھی پہلے گھنٹے کے اندر ہی آئوٹ کرکے پانچ وکٹیں حاصل کرلیں۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگروز نے کیویز کو دھول چٹادی۔
آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیویز کی 6 وکٹیں آڑادیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 8 مارچ سے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی اسپنر ناتھن لیون نے 65 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں، آسٹریلیا نے اتوار کےروز ویلنگٹن کے بیسن ریزرو میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ کو 196 رنز پر آؤٹ کر کے میچ 172 رنز سے جیت کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
نیوزی لینڈ نے 369 رنزکے مشکل فتح ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 111-3 پر دن کا آغاز کیا تھا لیکن لیون نے راچن رویندرا کو 59 رنز پر واپس بھیج دیا اور ٹام بلنڈل اور گلین فلپس کو پہلے گھنٹے کے اندر ہی میدان بدر کرکے24 ویں ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کرلیں۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 8 سے 12 مارچ تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا، آسٹریلوی ٹیم کو کیویز کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ کینگروز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو 172 رنز سے شکست دی۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز میں مہمان آسٹریلوی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کر دیا تھا۔
آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے،دوسرے میچ میں 72 رنز سےجبکہ تیسرے میچ میں 27 رنز سے شکست دی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز اور ایک ٹیسٹ میچ بھی کھیل چکی ہے جبکہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کھیلنا باقی ہے جو 8 سے 12 مارچ تک ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ٹم سائوتھی لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔