news

دوسرا ون ڈے، افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج ہمبنٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے۔

دوسرا ون ڈے، افغانستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آج دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے جس میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ 
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلا جارہا ہے جہاں گرین شرٹس پہلے فیلڈنگ کریں گی۔ 
قومی ٹیم نے افغانستان کے خلاف پہلے میچ میں حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 142 رنز سے کامیابی حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا، پہلے ون ڈے کے ہیرو قومی ٹیم کے پیسر حارث رؤف رہے، فاسٹ بولر نے صرف 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 
دوسری جانب کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم اس سیریز میں کلین سوئپ کر کے آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کرسکتی ہے۔ گرین شرٹس کو تین میچوں کی اس سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیت کر سیریز باآسانی اپنے نام کرسکتی ہے۔