news

محمودالحسن کی5 وکٹوں نے بنگلہ دیش اے کو پاکستان شاہینزکےخلاف فتح دلادی

دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں کی چار روزہ سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی۔

محمودالحسن کی5 وکٹوں نے بنگلہ دیش اے کو پاکستان شاہینزکےخلاف فتح دلادی

بنگلہ دیش اے نے پاکستان شاہینز کو دوسرے چار روزہ کرکٹ میچ میں 5 رنز سے ہرادیا۔ پاکستان شاہینز کو بنگلہ دیش اے کی جانب سے 296 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 290 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ 
فاسٹ بولرز محمد علی اور خرم شہزاد نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 57 رنز کا اضافہ کیا لیکن اپنی ٹیم کو نہ جتواسکے۔ حسیب اللہ 51،عمیر بن یوسف 45 اور طیب طاہر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیشی بولر محمود الحسن جوئے نے عمدہ بولنگ کرواتے ہوئے پاکستان شاہیزن کی 5 وکٹیں حاصل کیں۔ 
دونوں ٹیموں کے درمیان چار روزہ دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی۔
یاد رہے کہ پہلے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز نے بنگلہ دیش اے کو ہرایاتھا۔
پاکستان شاہینز 4 اور 6 اگست کو این ٹی سٹرائیک اور بنگلہ دیش اے کے خلاف دو ون ڈے میچ کھیلیں گے اور شیڈول کے مطابق پاکستان شاہینز ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی حصہ لیں گے۔