news

میں نے اپنا کام کردیا تھا، پاکستان ٹیم پرفارم نہ کرسکی، علی ظفر  

علی ظفر نے شائقین کرکٹ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے ترانہ جاری کریں گے۔

میں نے اپنا کام کردیا تھا، پاکستان ٹیم پرفارم نہ کرسکی، علی ظفر  

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار علی ظفر نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف شکست پر ردعمل دے دیا۔ 
علی ظفر نے شائقین کرکٹ سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہوئے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہی ورلڈ کپ کے لیے خصوصی ترانہ جاری کردیا تھا۔
 
علی ظفر نے ‘مزہ آیا’ کے عنوان سے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ترانہ جاری کیا جس کو شائقین کرکٹ کی جانب سے بہت پسند کیا گیا جبکہ سینئر اداکار ہمایوں سعید نے گلوکار کا ترانہ سُن کر کہا کہ ‘مزہ آیا’۔ 
گلوکار نے ہمایوں سعید کی حوصلہ افزائی پر ردعمل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر دیا۔ 
علی ظفر نے پاکستان کی شکست کے بعد مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ‘اور بھی مزہ آسکتا تھا، اگر قومی ٹیم بھارت کے خلاف جیت جاتی’۔  
اُنہوں نے کہا کہ ‘میں نے تو اپنا کام کردیا (ورلڈ کپ ترانہ جاری کردیا)، اب آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دیکھتے ہیں کیا ہوگا’۔ 
علی ظفر نے شائقین کرکٹ سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے ترانہ جاری کریں گے، اس ترانے کے ہدایتکار، کمپوزر اور پروڈیوسر بھی علی ظفر ہی ہیں جبکہ میوزک پروڈکشن علی مصطفیٰ نے کی ہے۔ 
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان کا 192 رنز کا ہدف بھارت نے 30.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کرلیا، روہت شرما نے 63 گیندوں پر چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 86 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ شاندار بولنگ پر جسپریت بمراہ مین آف دی میچ قرار پائے۔