news
English

پی ایس ایل8: سری لنکن بورڈ کا ’ہسرنگا‘ کو این او سی جاری کرنے سے انکار

  کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لئے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے وینندو ہسرنگا کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔

پی ایس ایل8: سری لنکن بورڈ کا ’ہسرنگا‘ کو این او سی جاری کرنے سے انکار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پلاٹینم پِک میں چُنے گئے سری لنکن اسپنر وینندو ہسرنگا کو بورڈ کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے، جس کے باعث وہ ایونٹ میں فرنچائز کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔

ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اپنے 3 میچز میں سے 2 ہار جیت کر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ لنکن اسپنر کی عدم شرکت سے ایونٹ میں ان کا راستہ مزید دشوار ہوگیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ ہفتے کوشل مینڈس کو لنکن کرکٹ بورڈ نے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا تھا جبکہ لاہور قلندرز نے ان کے متبادل کھلاڑی شائی ہوپ کو اسکواڈ میں جگہ دی تھی۔

دوسری جانب دلچسپ بات یہ ہے کہ بھانوکا راجا پاکسے کو بورڈ نے پی ایس ایل 8 میں شرکت کی اجازت دے دی تھی جو ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔