آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ پی ایس ایل اور قومی ٹیم کے پریکٹس سیشنز میں سب محمد حسنین کی صلاحیتوں کے معترف نظر آئے
لاہور: شعیب ملک نے فاسٹ بولرز کی نئی کھیپ کو پاکستان کرکٹ کیلیے خوش آئند قرار دیدیا۔
آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ پی ایس ایل اور قومی ٹیم کے پریکٹس سیشنز میں سب محمد حسنین کی صلاحیتوں کے معترف نظر آئے،کسی بھی بولر کی 145سے زائد اسپیڈ ہو تو اس کو ڈومیسٹک کرکٹ میں گروم کیے جانے کے کافی امکانات ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے چند سال قبل لگتا نہیں تھا کہ پاکستان سے اتنے تیز بولرز ثابت آئیں گے لیکن پی ایس ایل میں محمد حسنین سمیت 3،4پلیئرزکو برق رفتار گیندیں کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی، ان بولرز کی کھیپ میسر آنا پاکستان کرکٹ کیلیے بڑی خوش آئند بات ہے۔