news
English

شعیب ملک کیریبیئنز پریمیئر لیگ کی ڈریم ٹیم کےکپتان منتخب

بارہویں کھلاڑی کرس گرین اور تیرہویں چندرپال ہیمراج ہیں

شعیب ملک کیریبیئنز پریمیئر لیگ کی ڈریم ٹیم کےکپتان منتخب فوٹو: سی پی ایل

گیانا ایمازون کی قیادت کرنے والے پاکستانی آل راؤڈر شعیب ملک کو کیریبیئن پریمیئر لیگ کی ڈریم ٹیم کا بھی کپتان منتخب کیا گیا ہے۔

ٹیم کا انتخاب ٹام موڈی،مارک باؤچر، ڈینی موریسن، ڈیرک نینی، ای این بشپ اور ڈیرن گنگا پر مشتمل پینل نے کیا،پلیئنگ الیون میں لینڈل سیمنز، برینڈن کنگ، گلین فلپس، شعیب ملک(کپتان)، فابیان ایلن،کیرون پولارڈ، جیسن ہولڈر، ہیڈن واش جونیئر، عمران طاہر، ہیری گرنی، شیلڈن کاٹرل کو شامل کیا گیا ہے۔

بارہویں کھلاڑی کرس گرین اور تیرہویں چندرپال ہیمراج ہیں۔ ہیڈ کوچ جوہان بوتھا کو مقرر کیا گیا ہے۔

Check out the CPL19 Team of the Tournament. It has been selected by Tom Moody, Mark Butcher, Danny Morrison, Dirk Nannes, Ian Bishop and Daren Ganga. Do you agree with their selections? #CPL19 #CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport pic.twitter.com/BRJfbFdreE

— CPL T20 (@CPL) October 12, 2019