نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ میں ملنگا نے 99 ویں وکٹ حاصل کی
سریلنکن پیسر لستھ ملنگا نے کولمبو میں کھیلے گئے ٹی 20 انٹرنیشنل کے 14 ویں اوور میں 99 ویں وکٹ حاصل کی۔
اس سے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کے مایہ ناز آل رائونڈر شاہد آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ سرِ فہرست تھے۔
لستھ ملنگا ٹی 20 انٹرنیشنل میں سری لنکا کی قیادت کررہے تھے۔ نیوزی لینڈ کے ساتھ اس سیریز کا دوسرا اور تیسرا ٹی 20 منگل اور جمعے کو کھیلا جائے گا۔
پاکستانی لیگ اسپنر شاہد آفریدی نے اپنے کیریئر میں 99 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے۔ تاہم ملنگا کا کرکٹ کے میدان میں سفر ابھی رکا نہیں ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 2 اوورز میں 23 رنز دیئے اور اپنے کیریئر کی 99 ویں وکٹ حاصل کی۔
س میچ میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کرکے تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔ نیوزی لینڈ کے بلے باز روس ٹیلر نے 29 گیندوں پر 48 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔
اپنی تیز رفتار یارکر گیندوں کے باعث دنیا بھر میں مشہور لستھ ملنگا نے 2006 میں انگلینڈ کے خلاف اپنے ٹی 20 کیریئر کا ڈیبیو کیا تھا وہ اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 101 اور 226 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 338 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔