news
English

شاہین آفریدی مانچسٹریونائیٹڈکی آفیشل جرسی لانچ کرنیوالے پہلے ایشیائی

مانچسٹر یونائیٹڈ نے اولڈ ٹریفورڈ میں  پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے لیے خصوصی دورے کی میزبانی کی۔ 

شاہین آفریدی مانچسٹریونائیٹڈکی آفیشل جرسی لانچ کرنیوالے پہلے ایشیائی

گرین شٹرٹس کے پیسر شاہین شاہ آفریدی نے مانچسٹر یونائیٹڈ کی آفیشل جرسی لانچ کرکے تاریخ رقم کردی۔ 
پاکستانی کرکٹ اسٹار شاہین آفریدی دنیا کے سب سے بڑے فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی کٹ کو باضابطہ طور پر لانچ کرنے والے پہلے مسلمان، ایشیائی اور پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ 
فاسٹ باؤلر نے کٹ کی لانچنگ کے لیے برطانیہ میں موجود مانچسٹر یونائیٹڈ کے مشہور ہوم اسٹیڈیم اولڈ ٹریفورڈ کا دورہ کیا جہاں اولڈ ٹریفورڈ کی انتظامیہ نے انہیں آفیشل کٹ لانچ کرنے کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔ 
ایونٹ کی ویڈیو فوٹیج اور تصاویرمیں آفریدی کو تاریخی اسٹیڈیم میں مانچسٹریونائیٹڈ کی آفیشل کٹ پہنے دکھایا گیا ہے، مانچسٹر یونائیٹڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم مستقبل میں شاہین آفریدی کے ساتھ مزید شراکت داری کی توقع رکھتے ہیں۔ 
شاہین آفریدی کی جانب سے مانچسٹر یونائیٹڈ کی آفیشل جرسی کی رونمائی کے عمل کو کرکٹ اور فٹ بال کے درمیان ایک پل کی علامت قرار دیا جارہا ہے۔