news
English

نئے سسٹم سے ہماری کرکٹ میں بہتری ضرور آئے گی، چیئرمین پی سی بی

پاکستان میں پروفیشنل ازم کا معیار دوسرے ملکوں سے کم ہے، احسان مانی

نئے سسٹم سے ہماری کرکٹ میں بہتری ضرور آئے گی، چیئرمین پی سی بی PHOTO: AFP

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ ہمارے سسٹم میں بہتری آنے میں وقت لگےگا لیکن پرامید ہوں نئے سسٹم سے ہماری کرکٹ میں بہتری ضرور آئے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پروفیشنل ازم کا معیار دوسرے ملکوں سے بہت کم ہے، ہم ایک دن بہت اچھا پرفارم کرتے ہیں پھر دوسرے ہی دن بہت ہی برا کھیل جاتے ہیں، ہمیں ایسے پروفیشنل کرکٹرز چاہیے جو کسی بھی کنڈیشنز میں بہترین کھیل پیش کرسکیں، آسٹریلوی کرکٹرز ہر طرح کی کنڈیشنر میں بہترین کھیل اس لئے پیش کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں کیونکہ ان کا سسٹم  بہت اچھا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کتنے دکھ اور افسوس کا مقام ہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد  ہمیں ان کا متبادل کوئی اچھا پلیئر نہیں مل رہا۔ احسان مانی نے کہا کہ ہمیں کوانٹیٹی نہیں بلکہ کوالٹی کرکٹ چاہیے، ہمارے سسٹم میں بہتری آنے میں وقت لگے گا لیکن  پر امید ہوں کہ نئے سسٹم سے ہماری کرکٹ میں بہتری ضرور آئے گی۔