news
English

سنگاکارا کی موجودگی پرامن پاکستان کا ثبوت ہے، احسان مانی

ایم سی سی کا پاکستان کا دورہ کرنے پر انتہائی مشکور ہیں،کمارا سنگاکارا اور اس کی ٹیم نے پاکستان آکر شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں

سنگاکارا کی موجودگی پرامن پاکستان کا ثبوت ہے، احسان مانی فوٹو: پی سی بی

لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کرکٹ سپرٹ آف گیم، کلچر اور تمام چیزوں کا مجموعہ ہے،پاکستان کے پرامن ہونے کا ثبوت ہے کہ کمارا سنگاکارا آج یہاں موجود ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کی طرف سے ایم سی سی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں برٹش کونسل لاہور میں شیڈول عشائیہ میں شرکت کے موقع پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایم سی سی کا پاکستان کا دورہ کرنے پر انتہائی مشکور ہیں،کمارا سنگاکارا اور اس کی ٹیم نے پاکستان آکر شائقینِ کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ ایک دہائی سے پاکستانی شائقین اپنی ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ دیکھنے کو بے تاب تھے،کرکٹ سپرٹ آف گیم، کلچر اور تمام چیزوں کا مجموعہ ہے، پاکستان کے پرامن ہونے کا ثبوت ہے کہ کمارا سنگاکارا آج یہاں موجود ہے، برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کی پاکستان اور کرکٹ سے محبت اور تقریب کے انعقاد پر شکرگزار ہوں۔

تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی جانب سے ڈاکٹر کرسچن ٹرنر اور کمارا سنگاکارا کو سوئینر بھی پیش کیا گیا۔