news
English

نیو یارک کی پچ پربھارت کو پاکستان پربرتری کیوں حاصل ہوگی؟

سنجےمنجریکر کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی اعلیٰ بیٹنگ لائن اپ مشکل پچ اور حالات پر حاوی ہوسکتی ہے۔

نیو یارک کی پچ پربھارت کو پاکستان پربرتری کیوں حاصل ہوگی؟

سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے پاک بھارت میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کو خبردار کردیا۔ کہتے ہیں کہ بھارتی ٹیم کی اعلیٰ بیٹنگ لائن اپ مشکل پچ اور حالات پر حاوی ہوسکتی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق ہندوستانی کرکٹر سنجے منجریکر نے اتوار 9 جون کو ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان ٹیم کو خبردار کیا ہے۔ کرک انفو سے بات چیت کرتے ہوئے سابق انڈین کرکٹر سنجے منجریکر نے دعویٰ کیا کہ پچ کے مشکل حالات پر حاوی ہونے کے لیے بھارت کے پاس پاکستان کے مقابلے میں بیٹنگ یونٹ زیادہ مضبوط ہے۔ 
سنجے منجریکر کا کہناتھا کہ اگر پچ سری لنکا بمقابلہ جنوبی افریقہ کے میچ کی طرح رہتی ہے تو اس سے ہندوستان کو زیادہ فائدہ ہوگا اور ہم پاکستان سے زیادہ آسانی سے جیت سکتے ہیں۔،،  
سنجے منجریکر نے نشاندہی کی کہ پاکستان کا باؤلنگ یونٹ بھارت کی انٹرنیشنل لیول کی بیٹنگ لائن کے لیے ایک اہم خطرہ ہے۔،، 
سابق کرکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اگر پچ مناسب ہو تو بھارت کا کام آسان ہو جائے گا کیونکہ بھارتی بلے باز اس چیلنج کا بہتر طریقے سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔،،